انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید عبدالجبار ولد جناب سید عبدالغفار مرحوم ساکن ہری لال باغ ، اعظم پورہ کا 29جولائی بروز چہارشنبہ کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین چھوٹا قبرستان ناگا باولی دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید عبدالقادر وسیم (یو ایس اے ) ، سید عبدالغفار ندیم اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848482619 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید عبدالرحمن اقبال محمودی ابن حضرت سید عبد الحمید محمودی مرحوم کا 28 جولائی کی صبح علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مولوی صاحب ؒ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ بعد از حظیرہ شہیدان چنچل گوڑہ تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ 2 فرزند و دختر شامل ہیں ۔ زیارت بروز جمعہ 8 بجے صبح دائرہ شہیدان مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885244319 ۔ 9885636660 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ فرید ساکن ہمایوں نگر مہدی پٹنم کا کل بعمر 76سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ میں ادا کی گئی اور تدفین بازار گھاٹ قطب شاہی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7386059797 پر ربط پیدا کریں ۔

٭٭ محترمہ ترنم صدیقی زوجہ جناب محمد مظفر علی بنت جناب احسان علی صدیقی کا رات 12:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرما گوڑہ سعید آباد میں بروز جمعرات 30 جولائی کو صبح 9 بجے ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247184566 یا 8639935836 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 31 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں مقرر ہے۔

٭٭ محترمہ الحاجہ جہانگیر بی زوجہ جناب سید حفیظ عرف چنومیاں مرحوم( سابق پولیس پٹیل موضع ملکا پور ) کا 105 سال کی عمر میں 30جولائی کو شام 5 بجے انتقال ہوگیا۔31 جولائی بروز جمعہ ظہر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان موضع ملکا پور منڈل چیوڑلہ ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3فرزندان ،4 دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ، سید اکرم ملازم اے بی سی اڈورٹائزنگ مہدی پٹنم کی حقیقی دادی ہوتی ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9573045419 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد عبدالصمد ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم موظف محکمہ ضلع پریشد کا طویل علالت کے بعد بعمر 72 سال آج شام 7 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صلابت علی عیسیٰ میاں بازار میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاط چندہ صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885767931 ۔ 9493410406 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج مسعود حیدر قریشی موظف اے ٹی یو پے اینڈ اکاونٹ ٹریژری فرزند جناب غلام حیدر قریشی مرحوم ساکن مصری گنج کا بعمر 72 سال مختصر علالت کے باعث 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381431089 پر ربط کریں ۔۔