انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد خواجہ معین الدین ولد جناب محمد قمر الدین مرحوم، ریٹائرڈ لائن انسپکٹر، اے پی اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ، ساکن حفصہ کالونی، عقب سنتوش نگر واٹر ٹینک کا مختصر علالت کے بعد آج دوپہر بہ عمر 79 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ماما نیک قدم عیدی بازار میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے قریب واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9985097864 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب غوث محی الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ( ریٹائرڈ ) ولد جناب خواجہ معین الدین فارسٹ ڈپارٹمنٹ کاماریڈی مقیم محلہ عثمان پورہ چادر گھاٹ کا 8 اگست بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ بعد عصر ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8247033700 ۔ 7330074077 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید احمد الدین ولد جناب سید مظفر الدین مرحوم جاگیر دار ہنچیتال گلبرگہ ریٹائرڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کا رات نو بجے بعمر 94 سال 8 اگست بروز شنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دھوبن آغا پورہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان آغا پورہ تکیہ بہار علی شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 11 اگست مسجد دھوبن آغا پورہ بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177226916 ۔ 9885158084 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نعیم الدین ولد جناب محمد برہان الدین مرحوم کا 8 اگست 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بازار گھاٹ قطب شاہی مسجد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125289285 ۔ 8328254675 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ جمال آراء بیگم زوجہ جناب محمد معین الدین قریشی مرحوم ( موظف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ) کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد گلزار جدید ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد چندہ صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391174319 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا مسعود بیگ ولد جناب مرزا محمود بیگ کا بعمر 60 سال 8 اگست کو مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919310552 ۔ 8125797935 پر ربط کریں ۔۔