انتقال

   

حیدرآباد :۔ الحاج محمد آصف الدین مفتی موظف اسسٹنٹ پروفیسر نظامیہ طبی کالج ، چارمینار ولد الحاج محمد قطب الدین مفتی کوہیری مرحوم کا بروز جمعرات 15 ستمبر کی صبح مختصر سی علالت کے بعد بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد درگاہ حضرت بغدادیؒ ، لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان کمپنی باغ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848183602 ۔ 7013940715 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ فرخندہ جبین فرحانہ بنت قاری محمد محی الدین علی معین شرفی ساکن غازی بنڈہ کا 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد یسین غریب نواز غازی بنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور قبرستان یسین غریب نواز ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 اکٹوبر بعد عصر مسجد یسین غریب نوازؒ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، جناب قادر بادشاہ قادری ( اورنگ آباد ) کی بڑی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید معلومات کے لیے 7207233113 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سعادت بیگم بنت جناب نصیر الدین سابقہ معلمہ ماڈرن اسکول مشیر آباد کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ گذشتہ چند روز سے علیل تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849379445 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ماسٹر محمد سمیر احمدولد جناب محمد جہانگیر احمد ساکن بورہ بنڈہ کا 17 سال عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء مسجد ابراہیم ، بورہ بنڈہ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 17 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد ابراہیم، بورہ بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6300994783 یا 9052777508 پر ربط کریں۔