انتقال

   

حیدرآباد :۔ یہ خبر نہایت افسوس سے سنی جائے گی کہ ڈاکٹر بہجت حسین ، ڈینٹل سرجن ساکن Prestige Royal woods کا 11 نومبر 2020 بروز چہارشنبہ صبح کے اولین ساعتوں میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، مایہ ناز ڈاکٹر شمشاد حسین کے فرزند تھے جو ابھی چند روز پہلے ہی انتقال کر گئے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ تدفین بوہرہ قبرستان ، دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔۔

٭٭ جناب شیخ محمد حسین ولد جناب عبدالسلام ساکن محمود گوڑہ وارثی گوڑہ سکندرآباد صدر مسجد سمیع حسین وارثی گوڑہ سابقہ ڈپٹی کلکٹر لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کا طویل علالت کے باعث 9 نومبر کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل عیدگاہ چلکل گوڑہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چلکل گوڑہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد سمیع حسین وارثی گوڑہ سکندرآباد مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309274843 ۔ 9397881255 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد احمد ولد جناب محمد اکبر مرحوم عرف بابو جانی بھائی ساکن فرنٹ کاٹج ، گولکنڈہ کا 10نومبر بروز منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کلاں گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ جامع مسجد گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912099786 یا 9985481577 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد محسن معز الدین کا بعمر 80 سال 11 نومبر 2020ء کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب ادا کی جائے گی
۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885230374 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ عصمت سارہ ( بی بی ) زوجہ جناب محمد خواجہ علی مرحوم بنت جناب محمد مصطفیٰ علی مرحوم کا 10نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 12 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد سردار النساء معین باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9052160196 یا 6281585320 پر ربط کریں ۔