انتقال

   

محل حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ؒ کا سانحہ ارتحال
حیدرِآباد :۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ محل حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ؒ سجادہ نشین ہفتم آستانہ عالیہ رضویہ مغل پورہ کا پیر کی رات 23 نومبر سانحہ ارتحال ہوگیا ، نماز جنازہ مسجد حضرت امر اللہ شاہ رضوی المدنیؒ مغل پورہ میں اسی دن بعد نماز ظہر فرزند اکبر سجادہ نشین آستانہ عالیہ رضویہ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی کی امامت میں ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ حضرت سیدنا امر اللہ شاہ قبلہؒ تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند اکبر و سجادہ نشین کے علاوہ سید شاہ حیدر حسین رضوی ، سید شاہ اظہر حسین رضوی ، سید شاہ رضا حسین رضوی ، سید شاہ واصف حسین رضوی شامل ہیں ۔ تعزیت پیش کرنے والوں میں حضرت سید نصیر الدین چشتی نامزد دیوان اجمیر شریف ، مولانا صوفی عبدالقادر ثانی سجادہ نشین ، مولانا عبدالباری قدیری و دیگر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل نماز عصر میں مسجد سیدنا امر اللہ شاہ قبلہؒ میں مقرر ہے ۔۔
حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالصبور ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم ساکن سیتاپھل منڈی سکندرآباد کا 22 نومبر رات 10-30 بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ سیتا پھل منڈی میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966714544 ۔ 8657290150 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر بڑی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ حضرت محمد احمد علی خاں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ ٹکنیکل تعلیم کا بعمر 82 سال نصف شب 23 نومبر کو دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ میت آج صبح بذریعہ طیارہ حیدرآباد پہونچ رہی ہے اور آج ہی تدفین عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد محمود علی خاں (اعجاز خاں ) کے والد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان سے ٹیلی فون نمبر 9490475551 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب میر مصطفی علی عابد ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سٹی سیول کورٹ ولد جناب میر مکرم علی ایڈوکیٹ ، مغل پورہ کا 22 نومبر اتوار دوپہر ڈھائی بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل شب 10 بجے مسجد ساجدہ بیگم ، مغل پورہ کمان میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم ، مغل پورہ کمان میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985932942 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر عارف علی ولد جناب میر محبوب علی مرحوم ساکن ملک پیٹ قدیم رکن جماعت اسلامی الہند کا 22 نومبر کو حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہ چکے ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885121727 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ قمر سلطانہ زوجہ جناب ظہیر الدین صدیقی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 نومبر 2020 کو 11-30 بجے دن مسجد بیلہ شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع حضرت بودھ علی شاہؒ ، عثمان پورہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 24 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد بیلہ شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989820548 ۔ 9703823148 پر ربط کریں ۔۔