انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 اگست (راست) ڈاکٹر سید محمد علی ریٹائرڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید سردار علی کا 13 اگست منگل کو رات 9 بجے 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد دلشاد کالونی میں 15 اگست جمعرات کو بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین سید میراں حسینی بغدادی لنگرحوض میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 16 اگست جمعہ کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849115076 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد حمیداللہ خاں ولد جناب محمد سمیع اللہ خاں ساکن بازار گھاٹ کا پیر 12 اگست کو 9 بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 15 اگست جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7730913072 ، 8096102723 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد عبدالرؤف عثمانی اقبال (ٹیچر) ساکن رین بازار ولد جناب محمد عبدالرشید عثمانی مرحوم کا بعمر 73 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ بعد ظہر 14 اگست کو مسجد باغ نرخی چھاؤنی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد عبدالراشد عثمانی، محمد عبدالسعید عثمانی (ارشد)، محمد عبدالقادر عثمانی اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 16 اگست کو بعد نماز عصر مسجد باغ نرخی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7989730900 ، 9000001956 پر ربط کریں۔
00 محترمہ خلیل النساء بیگم اہلیہ جناب محمد نبی غوری مرحوم متوطن ترکایامجال کا پیر 12 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صالحین، عیدی بازار میں منگل 13 اگست کو بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد صالحین میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 15 اگست کو مسجد صالحین کمہاڑواڑی کالونی عیدی بازار میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392101955 یا 9885651009 پر ربط کریں۔

00 محترمہ عظمت النساء بیگم زوجہ نواب محمد اکبرالدین خاں کا منگل 13 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 15 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد عائشہ ملاپور آر سی آئی روڈ بالاپور میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان وادی مناروڈ درگاہ حضرت حیات پاشاہ قادریؒ ملاپور میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8639452221 یا 9381236780 پر ربط کریں۔
00 جناب سید ضیاء الدین کا 13 اگست کو 8:30 بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد قادرالدولہ عالیجاہ کوٹلہ میں ادا کی گئی اور تدفین نگر کی باؤلی یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 15 اگست کو بعد نماز عصر مسجد قادرالدولہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553331144 یا 9059393215 پر ربط کریں۔