انتقال

   


حیدرآباد : حضرت سید شاہ نورالعلی ثانی (قادر پاشاہ) کا 14 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ احاطہ درگاہ مسجد نورالعلی ، رین بازار ، باغ قادرالدولہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ درگاہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 15 ڈسمبر بعد نماز مسجد نورالعلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849957713 یا 9550598503 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب مرزا سمیع اللہ بیگ ولد جناب مرزا احمد بیگ مرحوم ساکن مہدی پٹنم حال مقیم شکاگو امریکہ کا انتقال بروز جمعہ 11 دسمبر 2020 کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر شکاگو امریکہ میں ہی ادا کی گئی اور تدفین وہیں پر عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 965222507 پر ربط کریں ۔۔