انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد قدرت اللہ غوری (عرف غوث) ولد جناب عظمت اللہ غوری مرحوم کا بروز منگل 15 ڈسمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ عیدی بازار ادا کی گئی اور تدفین اولڈ بوئن پلی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد غفاریہ عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے ،2 لڑکیاں شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 7867869495 ، 8106786783 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید ابن حسن رضوی ابن سید ابوالحسن رضوی مرحوم موظف ملازم محکمہ ریلوے کا بعمر 96 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومن صاحب سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ مسجد غدیر ہاشم نگر لنگرحوض 4بجے دن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9052165363 یا 7337065671 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب یعقوب علی زوار ابن خیرات علی ساکن مرتضیٰ چمن یاقوت پورہ کا 14 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 17 ڈسمبر 4بجے شام ’مسجد حسینی‘ حسینی کوٹھی مقرر ہے ۔ مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبرات 9392460650 یا 8328058785 پر ربط کریں ۔