انتقال

   


حیدرآباد: ڈاکٹر الحاج میر فریدالدین علی خاں فرزند جناب میر وجیہ الدین علی خاں مرحوم کا 73 سال کی عمر میں شکاگو امریکہ میں 21 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ ایودھیا نگر کالونی مہدی پٹنم کے ساکن ڈاکٹر میر فریدالدین علی خاں ان دنوں میں شکاگو میں مقیم تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین 21 ڈسمبر کو شکاگو میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9347365955 ۔ 9346941967 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد :۔ جناب محمد عزیز الدین سہیل ولد جناب محمد انور الدین مرحوم ساکن چندو لال بارہ دری کا بعمر 55 سال 24 دسمبر جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 دسمبر اتوار کو بعد نماز عصر ، مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848129449 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد حسین ولد جناب محمد حسین کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد اسماعیل گول ناکہ عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار مسجد اسماعیل میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290006014 ۔ 9398661920 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جاوید علی خاں ولد جناب مسعود علی خاں مرحوم کا بعمر 46 سال آج صبح قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فاروق امر اللہ ، معراج کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین روبرو خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد فاروق امراللہ معراج کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8125359745 ۔ 9989257374 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب حیدر قریشی ولد جناب علی حیدر قریشی مرحوم محکمہ ٹائیپسٹ سٹی سیول کورٹ پرانی حویلی ساکن وٹے پلی کا 24 دسمبر جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد سیف اللہ ، وٹے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ ، مسجد شاکین جہاں نما سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 دسمبر اتوار بعد نماز عصر مسجد سیف اللہ وٹے پلی میں مقرر ہے ۔ معلومات کیلئے 9948468584 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالستار ( ملازم گورنمنٹ پریس چنچل گوڑہ ) ولد جناب عبدالقادر مرحوم کا بعمر 54 سال بروز جمعرات 24 دسمبر کو خانگی ہاسپٹل میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9660981399 ۔ 9948329540 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مرتضیٰ حسین رضوی ابن سید محمد حسین رضوی مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث کل رات 12 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی امام جماعت و جمعہ مسجد جعفری کی اقتداء میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی ساری زندگی عزا داری ، مرثیہ خوانی ، قصیدہ خوانی میں ہی گذری ۔ مجلس زیارت بروز اتوار 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8801359402 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد موسیٰ صدیقی چیرمین کے ایم آر انڈیا ہومس پرائیوٹ لمٹیڈ آرام گھر کی دختر کا کل شام اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9030091213 پر ربط کریں ۔۔