انتقال

   


کاغذنگر ۔ کاغذنگر کے تلگو اخبار کے نامہ نگار محمد فاروق کے والدہ کا 28 ڈسمبر کو ان کے ہی مکان میں انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذنگر کے تلگو اخبار کے نامہ نگار محمد فاروق اور رفیع الزماں رکن جماعت اسلامی ہند کی والدہ کا مختصر علالت کے بعد کوثر نگر ، کاغذنگر میں ان کے مکان میں ہی انتقال ہوگیا ۔ آج صبح 10 بجے نماز جنازہ مسجد قدیم میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ مرحومہ کے بیٹے رفیع الزماں رکن جماعت اسلامی نے پڑھائی اور کاغذنگر کے قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پرسہ دینے والوں میں مقامی نامہ نگاروں ، ٹیچرس برادری ، سیاسی و سماجی قائدین کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی کی اہلیہ اور کونیرو چارٹیبل ٹرسٹ چیرمین کے وامشی نے مکان پہونچکر پرسہ دیا ۔ پرسہ دینے والے حضرات موبائل نمبر 9603916909پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

انتقال
کاغذنگر ۔ کاغذنگر مرحوم ٹیچرس سید جمشید علی کی اہلیہ ( بیوی ) اور این آر آئی سید ارشد علی کی والدہ محترمہ کا کل کوثر نگر کاغذنگر میں ان کے مکان میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا اور اس روز رات یعنی 28 ڈسمبر کو 10 بجے رات کوثر مسجد میں نماز ادا کی گئی ۔ امام جامع مسجد جناب عمر رضا نے نماز جنازہ پڑھائی اور کاغذنگر کے واسوی گارڈن کے قریب موجود قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پرسہ دینے والوں میں کاغذنگر میونسپل چیرمین کے علاوہ سیاسی، سماجی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔