انتقال

   


حیدرآباد۔ ڈاکٹر سید معین احمد کا دوبئی میں کل 30 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ڈاکٹر معین احمد حیدرآبادی سپوت تھے جو دوبئی میں شعبہ طب سے وابستہ تھے ۔ دوبئی میں ڈاکٹر معین احمد نے حیدرآباد کلینک کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ اس دواخانہ کا افتتاح اس وقت کے سفیر ہند متعینہ عرب امارات ہز اکسیلنسی للت مان سنگھ نے افتتاح انجام دیا تھا ۔ ڈاکٹر معین احمد نے عرب امارات میں کئی دواخانے قائم کئے تھے جن میں حیدرآباد میڈیکل سنٹر ابو ظہبی ہمدان اسٹریٹ ظ نیو حیدرآباد کلینک مصفحہ ‘ اوصاف کلینک مصفحہ ‘ حیدرآباد ڈینٹل اینڈ میڈیکل سنٹر شارجہ رولا اسکوائر ‘ ٹائم کیور میڈیکل سنٹر / لیباریٹری اور ٹائم کیور فارمیسی قائم کی تھی ۔ ڈاکٹر سید معین احمد ابوظہبی میں ایک معروف فیملی ڈاکٹر تھے جو مسلسل عوامی خدمت میں مصروف تھے ۔ انہیں حکومت ہند کی جانب سے اعلی ترین ایوارڈ ہند رتن سے نوازا گیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ ’ دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔

حیدرآباد :۔ جناب الحاج سید تاج الدین قادری مرحوم ( بانی تاج کنسٹرکشن مغل پورہ ) کے فرزند الحاج سید نور الدین قادری سلیم حال مقیم کینیڈا کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ یکم جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد پیر پاشاہ روبرو الفاء ہاسپٹل نزد تاج منزل میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ ٹھیک 2 بجے ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد پیر پاشاہ مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309362020 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔