انتقال

   


حیدرآباد۔ الحاج محمد عبدالخالق انصاری ولد جناب محمد عبدالمجیب انصاری مرحوم ‘ساکن سمتا کالونی‘ٹولی چوکی ۔حال مقیم جدّہ کا بہ عمر 70 سال ‘4؍جنوری 2021 بوجہہ کرونا وائرس انتقال ہوگیا۔تدفین 5؍جنوری 2021کو دھابان‘مدینہ روڈ‘ سعودی عربیہ میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں 3فرزندان‘ 2 دختران اور اہلیہ شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات
00966507652326 یا 00966565311201پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد نعیم الدین ہلال ٹرنک فیکٹری علی آباد ولد الحاج شیخ محی الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد الماس ، علی آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین علی آباد قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391032564 یا 9391204557 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر شجاعت علی عرف شجو الکٹریشن ولد جناب میر سردار علی مرحوم ساکن بگل کنٹہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد قادریہ بگل کنٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بشیر باغ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9985622647 پر ربط کریں۔
00 جناب غلام خواجہ معین الدین انجینئرAPSEB بورڈ ولد جناب غلام محی الدین مرحوم کا 8 جنوری 2021 کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد آمنہ کلثوم میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین بینی صاحب بنگلہ بڑا قبرستان میں عمل یں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000033677 یا 9398499329 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد منیر الدین صدیقی پرنسپل ( موظف ) کا انتقال بعمر 97 سال بروز ہفتہ 9 جنوری 2021 کو صبح 6 بجے جانکی نگر ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد شجاعت جانکی نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب پیرا ماؤنٹ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989064200 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب وہاب الدین خان قدیر کی اہلیہ محترمہ اسماں خان ( ریٹائرڈ پرنسپل بھاگیہ نگر جونیر کالج ) ساکن ایچ ایم ٹی نگر روڈ نمبر 11 ناچارم کا 7جنوری کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء مسجد بلال ایچ ایم ٹی نگر ناچارم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد حضرت بلال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9618093320 یا 9885620202 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ شفیع النساء زوجہ الحاج محمد ابراہیم پاشاہ سابق پولیس پٹیل حمایت نگر معین آباد کا مختصر سی علالت کے بعد 7 جنوری کو 11 بجے دن بعمر 85 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد نبی کریم ، حمایت نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی امامت مولانا حافظ و قاری رضوان قریشی امام و خطیب مکہ مسجد نے کی اور تدفین آبائی قبرستان حمایت نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 7 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 10 جنوری کو مسجد نبی کریم، حمایت نگر میں بعد ظہر 3 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات939716555 یا 7794080380 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید مرتضیٰ حسین رضوی دیانت خانی ابن سید ریاست حسین رضوی دیانت خانی کا 7 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید حنان رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393140941 یا 9985030601 پر ربط کریں۔