انتقال

   


حیدرآباد۔ نواب محمد وحید الدین خان ولد نواب محمد حمید خان مرحوم( جاگیر دار ) کا 16 جنوری2021 بروز ہفتہ کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703068223 پر ربط کریں۔
l محمد بابا فہد الدین قریشی کے بموجب الحاج محمد انور قریشی بن محمد ابراہیم قریشی کا 17 جنوری کی شام قلب پر حملہ کے باعث دمام سعودی عربیہ میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں والد، والدہ، دو بہنیں ، بھائی محمد منور قریشی اور مرحوم کی اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9381362602،9966969786 پر ربط کریں۔
l محترمہ رضوانہ بیگم زوجہ ایم ڈی حسن شریف ( اطہر ) کا 15 جنوری 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد عثمانیہ پلٹن واقع روبرو سہیل ہوٹل ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618310969 پر ربط کریں۔