انتقال

   


حیدرآباد۔ جناب محمد اسمعیل ولد جناب محمد ابراہیم سینئر منیجر پنجاب نیشنل بینک ساکن پدما راؤ نگر کا 21 جنوری2021 کو انتقال ہوگیا۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مسجد زم زم ابھینو کالونی پدما راؤ نگر سکندرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات7731001982 یا 6309270635 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شیخ معز الدین ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد نور گلشن کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9885257860 یا 8121550645 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب کلیم احمد عباسی ولد جناب محمد عبدالصمد عباسی مرحوم کا بعمر 62 سال مختصر علالت کے بعد بروز جمعہ 22 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب چونٹی شاہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین عثمان پورہ گول قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم مسجد چونٹی شاہ میں بروز اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686460700 پر ربط کریں ۔۔