انتقال

   

حیدرآباد ۔جناب محمد معز الدین انصاری عرف محمود ولد جناب محمد قادر محی الدین انصاری کا مختصر علالت کے بعد 4 فروری کو صبح 9 بجے خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 فروری کو بعد نماز عصر مسجد کمیلا کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد کمیلہ قبرستان بڑا بازار عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 6 فروری بعد نماز عصر مسجد کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7993058168/ 8500376861 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید مہدی ظوہا ابن جناب سید مہدی حسین رضوی کا دوبئی میں انتقال ہونے پر میت حیدرآباد لائی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا رضا عباس نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت جمعرات 4 فروری کو 4 بجے عصر ، بیت القائم پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ مولانا رضا عباس خاں مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000204110 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا فاروق بیگ ولد جناب مرزا احمد بیگ مرحوم ( ملازم گولکنڈہ سگریٹ فیاکٹری ستار باغ مشیر آباد ) کا 2 فروری کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر و مرشد سید علی خوندمیری کی امامت میں جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مجتہد گروہ ؒ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ چوتھے کی زیارت بروز جمعہ 5 فروری صبح 8 بجے مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848053848 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد جان خاں صاحب سینئیر ایڈوکیٹ ولد جناب محمد سلیم خاں مرحوم ساکن مغل پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں بعد نماز جمعہ ٹھیک ایک بجے دن مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان دائرہ میر مومن صاحب سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391660491 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمود ولد جناب سید محبوب وظیفہ یاب اے ایس آئی سی اے آر ہیڈکوارٹرس پیٹلہ برج کا انتقال 3 فروری کو ہوگیا ۔ تدفین قبرستان برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8985215592 ۔ 9912161874 پر ربط کریں ۔۔