انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 اگست (راست) جناب محمد یعقوب ولد جناب ابراہیم مرحوم مؤظف ڈپٹی ڈائرکٹر آف بلدیہ کا 21 اگست کو صبح 6 بجے خانگی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ تدفین مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر چوک کی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347472458 یا 9347679126 پر ربط کریں۔

00 مولانا الحاج مفتی محمد فاروق علی قادری سابق لکچرر و مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ کی اہلیہ الحاج یوسف النساء کا طویل علالت کے بعد 20 اگست منگل کو ایک بجے دن خانگی ہاسپٹل میں جوبلی ہلز میں بعمر 69 سال میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ و تدفین 10 بجے شب احاطہ درگاہ حضرت سیدنا محمود مکیؒ (حسینی ٹیکری) کشن باغ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا مفتی خلیل احمد نے پڑھائی جس میں علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پسماندگان میں چھ لڑکے اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 22 اگست کو بعد نماز عصر مسجد حسینی (حسینی پورہ) بہادرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247829419 ، 9246209197 پر ربط کریں۔

00 جناب سلطان سلیم ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم حیدرآباد کے معروف کرکٹر کا مختصرسی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 22 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ بادپا ؒمیں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000764969 یا 9908069009 پر ربط کریں۔

00 جناب علی بن حسین بافنع ولد جناب حسین بن احمد بافنع مرحوم جمدار نظام جمعیت کا مختصرسی علالت کے بعد چہارشنبہ 21 اگست کو انتقال ہوگیا اور تدفین مقبرہ محمد اسمعیل کمندان عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ زیارت جمعہ مسجد نیاز خانہ کنگ کوٹھی میں بعد نماز عصر مقررہے۔ نماز عصر 4:30 بجے مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849100786 یا 9866553786 پر ربط کریں۔