انتقال

   


حیدرآباد۔ محمد معین الدین ولد محمد جمال الدین زمیندار رمنا پیٹ کا 8 فروری بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 فروری کو مسجد ٹین پوش لال ٹیکری نامپلی میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازا گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9908847354 پر ربط کریں۔
شکاگو میں انتقال
شکاگو ۔ محترمہ فرحت خاتون اہلیہ جناب جعفر علی خان حال مقیم شکاگو دختر نصیر محمد خاں مرحوم کا آج شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، ڈاکٹر ہادی علی خاں مرحوم اور جناب راشد علی خاں کی چھوٹی بھاوج تھیں۔ تدفین بعد نماز ظہر شکاگو میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند حافظ اسمعیل خاں اور دو دختران شامل ہیں۔