انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالوہاب عرف معین ولد جناب محمد عبدالواحد مرحوم کا آج بروز جمعہ بعمر 69 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز جمعہ راما پیٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959444077 ۔ 9849935808 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عابد صدیقی ولد محمد اسمعیل صاحب مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بروز جمعہ مسجد ابراہیم ، نانل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ بیدار صاحب روبرو پولیس اسٹیشن لنگر حوض عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 فروری اتوار ، مسجد ابراہیم میں بعد عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 2 فرزندان و دختر شال ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000828554 ۔ 9912380921پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خواجہ محبوبی مرحوم سابق ملازم آر ٹی سی کی اہلیہ محترمہ مہر النساء بیگم کا مختصر علالت کے بعد بعمر 72 سال 18 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز عصر مسجد قبا مراد محل میں حافظ یمانی کی امامت میں نماز جنازہ پڑھی گئی ۔ بعد ازاں سلطان شاہی کے آبائی قبرستان تکیہ اکبر شاہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد جنید حسینی کے علاوہ آٹھ دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، جناب ایم اے عزیز موظف ڈپٹی کلکٹر کی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9542741543 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج شیخ افضل ولد جناب شیخ شہاب الدین مرحوم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ٹی ڈی سنگھ و نظام بوائز ٹاون کا اچانک حرکت قلب ہونے سے بنگلور جاتے ہوئے دوران سفر انتقال ہوگیا ۔ تدفین بھونگیر میں آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9246297985 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالرشید ولد عبدالعزیز ساکن ہمت پورہ فتح دروازہ کا 18 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمد شکور صاحب ہمت پورہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396777143 پر ربط کریں ۔۔