انتقال

   

حیدرآباد :۔ ڈاکٹر محمد عبداللطیف موظف چیف وٹرنری آفیسر ولد جناب محمد عبدالکلیم ساکن مراد نگر کا 22 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 فروری کو بعد ظہر مسجد صدیقی ، مراد نگر مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین اولڈ بوئن پلی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6300349894 ۔ 9550765521 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد صدیق ولد جناب عبدالکریم کا بعمر 61 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد میاں مشک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981128460 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ بسم اللہ اقبال سابقہ اکاونٹنٹ ونیتا مہاودیالیہ کالج نمائش میدان نامپلی اہلیہ محترمہ جناب میر اقبال علی عابدی (مرحوم ) کا بروز منگل 23 فروری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 26 فروری بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160476031 ۔ 9160476024 پر ربط کریں ۔۔