انتقال

   

حیدرآباد ۔جناب محمد سلطان علی اختر ولد جناب محمد مصطفی علی اقبال کا چہارشنبہ24 ؍ فبروری 2021ء کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء قباء مسجدقباء ، تالاب کٹہ ، مراد محل میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔فاتحہ سیوم جمعہ 26؍ فبروری بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9346351230 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب غلام قادر شکیل قادری کا بروز جمعرات 25 فروری کو اچانک انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ مسجد وزیر النساء میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان عثمان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 فروری بروز ہفتہ کو بعد عصر مسجد وزیرالنساء میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849483346 یا 9948383601 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید یوسف پاشاہ قادری ولد جناب سید امیر سلطان قادری ساکن چھاؤنی غلام مرتضیٰ گنبدان کندیکل گیٹ کا مختصر علالت کے بعد بعمر 66 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ گنبدان کی مسجد نماز عصر میں ادا کی گئی اور قبرستان چھاؤنی غلام مرتضیٰ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 27 فروری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادر پاشاہ قادری (گنبد کی مسجد) چھاؤنی غلام مرتضیٰ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7330308426 یا 9666474733 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد اعجاز علی بیگ ساکن نامپلی ولد جناب محمد سردار علی بیگ مرحوم کا بعمر 78 سال علالت کی وجہ سے 25 فروری 2021 کی رات خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد قباء گڈس شیڈ نامپلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرات یوسفینؒ کے قبرستان نامپلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374008108 یا 7799635767 پر ربط کریں۔