انتقال

   

حیدرآباد 22 اگسٹ (راست) الحاج محمد عبدالحمید چشتی و قادری (وظیفہ یاب ملازم ایس بی ایچ) مدینہ کالونی جہاں نما کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی میں مقرر ہے۔ نماز جمعہ ٹھیک 2.30 بجے مقرر ہے اور تدفین روشن جھرہ جہاں نما لانسرز میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9000777786 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 22 اگسٹ (راست) حکیم آمنہ ریاض بنت حکیم محبوب علی خاں ابن منصور سابق سینئر میڈیکل آفیسر سی ایم او یونانی صدر شفا خانہ چارمینار کا 21 اگسٹ بروز چہارشنبہ بوقت فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد گنبد مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد گنبد مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ دیگر تفصیلات کے لئے فون نمبر 9705179432 ، 040-23511151 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد فاروق ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ساکن یاقوت پورہ کالونی کا 22 اگسٹ بروز جمعرات اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سالار الملک بانو نگر میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9951893714 یا 8801094117 پر ربط کریں۔