انتقال

   

حیدرآباد۔ مولوی عمر عنایت اللہ صدیقی فرزند حضرت مولانا محمد ابو تراب علی صدیقی ؒ و نبیرہ بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی حسرتؔ قدس سرہ العزیز کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ اور تدفین 15 مارچ بروز پیر بمقام صدیق گلشن، بارگاہ حضرت بحرالعلوم ؒ میں بعد نماز ظہر عمل میں آئے گی۔ نماز ظہر 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9848647585 ، 9573060424 پر ربط کریں۔
ll جناب الحاج محمد عبدالستار پروپرائٹر سدرہ کلکشن ، جلو خانہ لاڑ بازار فرزند جناب محمد اسماعیل مرحوم کا آج بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد میندرگی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ حضرت بندگیمیاں سید راج محمد ؒ ( شہیدوں کا حظیرہ ) چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزند اور دو دختر ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849052062 ، 9849620207 پر ربط کریں۔