انتقال

   

حیدرآباد : جناب محمد نثار احمد ایم ای اسٹرکچرل انجینئر Roorkee موظف چیف انجینئر محکمہ آبپاشی حکومت آندھرا پردیش ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کا بعمر 84 سال ساکن اولڈ ملک پیٹ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت اُجالے شاہ، سعیدآباد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فرزندان میں انجینئر محمد مختار احمد نارتھ کیرولینا امریکہ، جناب محمد انصار احمد شکاگو امریکہ اور محمد بصیر احمد دوحہ قطر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9550303786 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب خواجہ میر واصف علی خاں حسن پاشاہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مارچ 8 بجے صبح مسجد عبداللہ شاہؒ، حسینی علم میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لیے فون نمبر 7995484406 پر ربط کریں۔
۰۰۰ الحاجہ غوثیہ بیگم وظیفہ یاب پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ ساکن فیروز گاندھی نگر، ملے پلی زوجہ جناب محمد جہانگیر پہلوان موظف پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا 15 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد زبیدہ بیگم، آصف نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 16 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد زبیدہ بیگم، آصف نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد منیر اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8341992226 پر 9397024818 پر ربط کریں۔
۰۰۰ الحاج محمد عبداللہ ولد الحاج محمد یوسف مرحوم کا انتقال ہفتہ کی رات 11 بجے ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار چار چمن ، انجن باؤلی بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قادری چمن، فلک نما میں عمل میں آئی۔ مزید معلومات کیلئے 9885267032 یا 9391042846 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب سید محمد حسین موظف ملازم محکمہ پوسٹ (آر ایم ایس) ولد جناب سید احمد حسین مرحوم کا 15 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد حضرت عمر فاروق ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت مسجد عمر فاروق، اویس کالونی لینکو ہلز روڈ منی کنڈہ میں 16 مارچ کو بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989062319 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب سید ثروت اللہ قادری ولد جناب سیف اللہ قادری کلاس ون کنٹراکٹر ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی سابق سرپنچ گنڈی پیٹ و خانہ پور کا 15 مارچ بروز پیر کو بعمر 71 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت بنی ہاشم سردار باغ جیوتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت میراں حسینیؒ ، لنگر حوض کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 مارچ بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد حضرت بنی ہاشم ؒ، سردار باغ ،جیوتی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8309186839 یا 8885483224 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب سید مصطفی موسوی نادر نواب فرزند نواب سید عباس خاں الموسوی کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی۔ تدفین آج دوپہر دائرہ حضرت میر مومنؒ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 16 مارچ بروز منگل 4 ساعت عصر عاشور خانہ موسی بن جعفر، منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9848087459 پر ربط کریں۔