انتقال

   

حیدرآباد۔ سنتوش نگر کی ممتاز شخصیت جناب میر عظمت اللہ گلشنی ولد جناب میر حفیظ اللہ گلشنی مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کا مختصر سی علالت کے بعد 16 مارچ کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر مسجد منصور سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہٰی جادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849030076 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد مدار خاں ولد جناب محمد خواجہ خان کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ حضرت بغدادی میاں شاہ قاسم مجتہدی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حصرت شاہ قاسم مجتہدی زمستان پورہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000809037 ۔ 9505406356 پر ربط کریں ۔۔