انتقال

   

حیدرآباد :۔ محترمہ افشا سراج بنت سید سراج الدین ( محکمہ صحت ) ساکن حافظ بابا نگر کا کل رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 مارچ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد حصہ حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885333095 ۔ 9398189751 پر ربط کریں ۔۔
٭ الحاج شیخ سلیم قادری (پٹیل) ولد جناب شیخ محمد (پٹیل) ساکن مسجد بنڈہ کنڈاپور شیرلنگم پلی کا 21 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اخلاص خاں مسجد بنڈہ کنڈاپور میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین کنڈاپور قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23 مارچ کو مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9701177817 یا 9347576716 پر ربط کریں۔
٭ چنچل گوڑہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے ملازم جناب محمد جعفر حسین بیگ فرزند جناب مرزا تقی حسین بیگ کا پیر کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد کمیلہ دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چھوٹا قبرستان ناگا باؤلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ہیں۔ مرحوم، چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان کے حقیقی ماموں تھے۔ زیارت فاتحہ سیوم 23 مارچ کے روز مسجد کمیلہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 8978465057 پر ربط کریں۔
٭ جناب زورآور خان ساکن چنچل گوڑہ سابق سب انسپکٹر پولیس محکمہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے فرزند جناب غوث محی الدین مرحوم کا 20 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 مارچ کو صبح 8 بجے مسجد حضرت ذاکر میاں منوریہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مشیرآباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ 23 مارچ کو صبح 8 بجے مسجد منوریہ چنچل گوڑہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966549858 یا 9989404405 پر ربط کریں۔