انتقال

   

حیدرآباد :۔ الحاج خواجہ محی الدین شاہ قادری ولد جناب غلام محی الدین شاہ قادری کے ایم ٹیلر حمایت نگر کا 26 مارچ بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ گجراتی شاہ راج محلہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 28 مارچ اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8096906010 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید بشیر احمد خالدی ایڈوکیٹ ولد جناب سید احمد ہاشمی ایڈوکیٹ سابق کونسلر کا بعمر 82 سال 26 مارچ 2021 بروز جمعہ کو صبح انتقال ہوگیا۔ وہ چند دنوں سے علیل تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حسینی شکر گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چراغ علی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 28 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی شکر گنج میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030055406 یا 9848719702 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب انجینئر قاضی محمد سعید الدین احمد صدیقی عرف امجد ولد قاضی محمد غوث صدیقی قاضی منگلی مرحوم کا بروز جمعرات 25 مارچ 2021 شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک آغا پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین سید صاحب قبرستان روبرو بی بی کا علاوہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار مسجد گنبد، ایودھیا نگر کالونی مہدی پٹنم میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 8897367861 یا 9000700072 پر ربط کریں۔