انتقال

   


حیدرآباد۔ جناب خواجہ مصباح الدین المعروف مقبول صاحب کا آج 30 مارچ منگل کو انتقال ہوگیا۔ آج بعد نماز ظہر لال محمد صاحب کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روشن دل تکیہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد گلزار بڑا بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908474786 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد مجیب الدین ولد الحاج شیخ محبوب مرحوم مالک محبوب ریڈیو سرویسس چھتہ بازار حیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد وزیر انساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ قبلہ ؒ دبیر پورہ میں منگل کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان حضرت سید صاحب قبلہؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات یکم اپریل بعد نماز عصر مسجد وزیر انساء میں ہی مقرر ہے۔ تفصیلات 9030394808، 9390263671 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔