انتقال

   

بانسواڑہ : بانسواڑہ کے سابقہ نائب سرپنچ عبدالخالد کی والدہ عقیلہ بیگم کا بعمر 75 سال قلب پر حملہ کے باعث نظام آباد کے خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عیدگاہ بانسواڑہ پر ادا کی گئی اور تدفین بانسواڑہ قبرستان حضرت نیک بی بی صاحبہؒ عمل میں آئی ۔ عقیلہ بیگم کے انتقال پر سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین و عوام نے ان کے مکان پہونچ کر آخری دیدار کیا اور سابقہ نائب سرپنچ عبدالخالد و ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔