انتقال

   


حضرت مولانا نور اللہ حسن نظامی کا جسد خاکی سپرد لحد
حیدرآباد۔ سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز صوفی بزرگ ناظم جماعت نظامیہ دکن و خلیفہ حضرت خواجہ سید حسن ثانی نظامی ؒ سجادہ نشین حضرت سید نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی دہلی حضرت مولانا قاری محمد نور اللہ حسن نظامی ( فرزند حضرت سعادت علی خان گوہر علی شاہ نظامی ؒ ) کا 6 اپریل بروز سہ شنبہ بوقت فجر سانحہ ارتحال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ابن صاحب ترپ بازار میں فرزند حضرت فخر الدین حسن نظامی نے پڑھائی۔ حضرت مولانا حافظ مفتی سید صادق محی الدین صدرنشین دارالقضاء دارالافتاء دارالعلوم انوار قادر نے دعاء فرمائی۔ نماز جنازہ و جلوس جنازہ میں علماء کرام و مفتیان عظام و مشائخین کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حضرت مولانا نور اللہ حسن نظامی کے جسد خاکی کو احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا۔ حضرت علیہ الرحمہ، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم اور مولانا محمد سراج اللہ خان کے خسر محترم ہوتے ہیں۔ فاتحہ سیوم 8 اپریل بروز جمعرات منعقد ہوگی۔ قرآن خوانی بیت النور ترپ بازار میں 4 بجے شام اور بعد نماز عصر متصلاً جامع مسجد ابن صاحب ترپ بازار میں فاتحہ خوانی و دعاء مقرر ہے۔ قبل از مغرب چادر گل پیش کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948064614 یا 7981176453 پر ربط کریں۔

حیدرآباد :۔ جناب محمد محسن علی ولد جناب محمد حافظ علی مرحوم ریٹائرڈ ملازم لیاب ٹیکنیشن عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا 6 اپریل 2021 بروز منگل دوپہر حرکت قلب بند ہوجانے سے بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490219355 ۔ 8520092091 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد صابر علی ولد جناب محمد احمد علی مرحوم کا آج صبح 10-30 بجے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد محبوب شاہی ، موسیٰ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین خطہ صالحین نامپلی روڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد محبوب شاہی پنچھی براق میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019606643 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج جالنہ عبدالقادر عرف جالنہ بابو میاں کا بروز پیر 5 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان بھوئی گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885529979 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا محمد افتخار علی ولد مولانا محمد ذوالفقار علی مرحوم کا 6 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی ۔ تدفین آستانہ عالیہ خانقاہ شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573584038 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ شمس النساء بیگم بنت جناب سید محمد حسین بلگرامی مرحوم اہلیہ میر فیاض علی رضوی مرحوم ساکن زینب نگر کھیت بالسٹی دارالشفاء کا 6 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مولوی میر جواد علی عابدی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 8 اپریل کو 4 بجے شام مسجد نور الامرا نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مولانا مولوی میر جواد علی عابدی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کیلئے 9885020168 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد امین الدین ولد جناب محمد شرف الدین ساکن آئی لین پلٹن کا 6 اپریل 2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد عثمانیہ پلٹن میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9059936469 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب میر احمد علی ٹیکمالی موظف اکاؤنٹنٹ پنشن پے منٹ آفس موتی گلی ولد جناب میر محبوب علی ٹیکمالی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد فجر مسجد باقر خان میں ادا کی گئی اور تدفین 7 اپریل2021 بروز سہ شنبہ قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند میر محمد علی موظف انجینئر بی ایس این ایل اور میر جعفر علی اور دودختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد باقر خان ریاست نگر میں بعد نماز عصر بروز جمعرات 8اپریل کو مقرر ہے۔

٭٭ جناب افسر علی خان ولد جناب امیر علی خان ساکن جلال کوچہ کا 6 اپریل بروز منگل کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ فجر میں و تدفین احاطہ چٹکنی پورہ قبرستان دودھ باؤلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ انور مدینہ مسجد بی بی بازار چوراستہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9394749385 یا 7013362630 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب مرزا یونس علی بیگ (عظیم ) ولد جناب مرزا صدیق علی بیگ مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد فتح اللہ بیگ چھاونی روڈ نزد ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9393831183 یا 7032414030 پر ربط کریں۔