انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد شوکت رشید عرف وکیل ( ریٹائرڈ چیف لیگل اڈوائزر اینٹی کرپشن بیورو ) کا بعمر 80 سال 15 اپریل بروز جمعرات صبح اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا ۔ جمعرات ہی کو رات گیارہ بجے جامع مسجد رنمست پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ جامع مسجد رنمست پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440311320 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بیگم سردار غفور ( ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ اسکول چنتل بستی حیدرآباد ) بنت جناب ایم اے غفور و زوجہ جناب سردار خاں مرحوم کا بعد مختصر علالت بروز چہارشنبہ 13 اپریل 2021 کو 7-30 بجے صبح انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ 16 اپریل کو مسجد متصل درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893400793 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب واجد علی خاں ولد جناب انور علی خاں مرحوم کا 14 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ وہ آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ رہے ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ ، فرحت نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہ صاحبؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8333077007 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سلیمہ بیگم زوجہ جناب سید یوسف الدین شریف مرحوم کا انتقال 15 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 16 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد کوکہ ٹٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد برق جنگ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 17 اپریل بعد نماز عصر مسجد کوکہ ٹٹی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8187860999 ۔ 7729822488 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج نواب اسد یار خاں صدیقی ولد نواب جہانگیر یار خاں صدیقی مرحوم کا یکم رمضان المبارک کو 6 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہؒ بعد نماز فجر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949382546 ۔ 9160320342 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عمر ولد جناب محمد جہانگیر مرحوم موظف ملازم عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا بعمر 89 سال 13 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور ملک پیٹ ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247565565 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید حسین شریف ولد جناب سید احمد شریف مرحوم کا بعمر 78 سال بروز جمعرات 15 اپریل کو صبح 3 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم ‘ جناب ماجد شریف ( شاہ فنکشن ہال‘ ریڈ ہلز) کے والد تھے۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین علی آباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون : 9908650648 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید شاہ انوار الحق مزمل سابق ملازم انڈین ایرفورس ولد جناب سید قطب الحق ساکن یاقوت پورہ کالونی کی مختصر سی علالت کے بعد منگل 13 اپریل کو صبح 6 بجے بعمر 66 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عرفات میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد معروف علی شاہ سے متصل قبرستان اعظم پورہ ، مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل روڈ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9948099096 ۔ 9177855365 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اقبال احمد ولد جناب سید غلام محمد مرحوم سابق سٹی ٹاون پلانر کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر درگاہ سردار بیگ صاحب آغا پورہ میں مقرر ہے اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ تفصیلات7702183088 پر ربط کریں۔

سوڈان میں انتقال
حیدرآباد : میر عارف علی خاں (نوید) سی ای او اسٹار کنٹراکٹنگ آئیل اینڈ گیاس کمپنی خرطوم سوڈان ساکن ملک پیٹ خرطوم سوڈان کا 15 اپریل اچانک انتقال ہوگیا ۔ ناگزیر حالات کی بناء میت حیدرآباد نہیں لائی جاسکی ۔ تدفین سوڈان خرطوم ہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون9618261046 یا 9848288942 پر ربط کریں۔