انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد احمد علی ولد جناب محمد یعقوب علی مرحوم ، ساکن رام چندر نگر ، عیدی بازار کا 18 اپریل اتوار بعد ظہر طویل علالت کے بعد بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عشاء جامع مسجد غفاریہ ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703381749 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولوی خالد بن صالح لحجی فروان ولد جناب صالح بن صالح لحجی فروان ساکن جہاں نما کا بعمر 72 سال مختصر سی علالت کے بعد 18 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد شریف میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی مقام ظہیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، حضرت مولانا مفتی حافظ محمد ولی اللہ قادری ؒ سابق مفتی و شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے داماد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد شریف جہاں نما میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9848553488 ۔ 8801459786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج میر تہنیت علی ولد جناب سید عبدالحفیظ مرحوم موظف ہیڈ ماسٹر نرسا پور ہائی اسکول ضلع سنگاریڈی حال مقیم عیدی بازار کا بعمر 75 سال 18 اپریل اتوار مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبر ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہٰی چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 20 اپریل بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309396081 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالرشید ولد جناب سید عبدالرسول کا 18 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885402620 ۔ 9908396786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالواسع انصاری المعروف محمد فہیم موظف ٹیچر دھرم آباد فرزند جناب محمد نعمت اللہ ایڈوکیٹ مدہول ضلع نرمل کا آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز ظہر نیا قلعہ قبرستان واقع گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو ختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند اکبر مسٹر ذاکر سے فون نمبر 9885503154 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد صلاح الدین ولد جناب خواجہ معین الدین عرف امین ساکن نامپلی کا مختصر علالت کے بعد بروز پیر 19 اپریل کو بعمر 71 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030031760 ۔ 9030064696 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فرید کا انتقال ہوگیا ۔ وہ حلقہ گولکنڈہ سے جی ایچ ایم سی کے کارپوریٹر تھے ۔۔
٭٭ جناب محمد اعجاز علی خاں ولد جناب محمد یوسف علی خاں کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار 18 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد آزاد شاہ نامپلی میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد آزاد شاہ روبرو واقع حبیب نگر پولیس اسٹیشن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849385367 ۔ 7674880240 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب نادر عباس علی مرزا ابن نادر لطف علی مرزا مرحوم موطف پولیس ڈپارٹمنٹ کا انتقال ہوگیا ۔ میت 20 اپریل صبح کے 9 بجے ان کے مکان بارگاہ قمر بنی ہاشم واقع دارالشفاء اعجاز منزل لین سے اٹھائی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700985718 ۔ 9700910415 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید علی عباس حسینی فرزند جناب سید علی حیدر حسینی مرحوم ساکن احاطہ درگاہ شاہ خاموش ؒ دارالسلام روڈ نامپلی کا بروز ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ درگاہ شاہ خاموش ؒ میں اتوار بعد نماز فجر عمل میں آئی ۔ مرحوم چند دن سے علیل تھے ۔ مرحوم ، مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین کے چچا زاد بھائی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 20 اپریل بعد نماز عصر ختم قرآن مسجد حضرت درگاہ شاہ خاموشؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019600268 ۔ 9100288109 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج اقبال علی خاں ولد جناب محمود علی خاں مرحوم ساکن مصری گنج پھول باغ چنے کی بھٹی کا 18 اپریل اتوار کو انتقال ہوگیا اور تدفین 19 اپریل جہاں نما گلاب شاہ کا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزند اور 2 دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555825954 ۔ 9912221171 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ظفر اللہ ( آرکیٹک ) ولد جناب محمد عشرت اللہ مرحوم ساکن ریڈہلز کا مختصر علالت کے بعد 19 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550636380 ۔ 8978500352 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرحت بیگم زوجہ جناب محمد عبدالحمید مرحوم موظف آر ٹی سی ساکن ودیا نگر کا 19 اپریل کو قلب پر حملہ کے باعث افطار سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ، منگل 20 اپریل کو بعد نماز فجر مسجد محبوبیہ ودیا نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ گجراتی شاہ راج محلہ نارائن گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 دختران اور 2 فرزندان جناب ایم اے حفیظ حال مقیم سعودی عرب اور جناب ایم اے واجد شامل ہیں ۔ مرحومہ ، جناب محمد شہاب الدین ہاشمی سینئیر جرنلسٹ روزنامہ سیاست کی خوشدامن تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995326731 ۔ 9849310216 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ صدیق النساء بیگم زوجہ جناب ایم اے حمید خان مرحوم (ڈسٹرکٹ رجسٹرار‘ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ‘ متحدہ آندھرا پردیش) کا آج انتقال ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور گھر پر زیرعلاج تھیں۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرماگوڑہ میں بعد نماز تراویح ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان (بشمول ایم اے باسط خان‘ سب رجسٹرار‘ آر اینڈ ایس ڈپارٹمنٹ) اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیل کیلئے9866996766 یا 9849292932 پر ربط پیدا کیجئے۔
٭٭ حیدرآباد کی شاعرہ و ادیبہ محترمہ نور النساء نسرین زوجہ جناب انصار الدین مرحوم کا اتوار 18 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 اپریل کو بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7207172287 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حافظ سید علی الدین کوثر ولد جناب سید اکرام الدین مرحوم کا بعمر 68 سال مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ تدفین آج بعد نماز تراویح قبرستان مسجد یسین بیگم ، رین بازار یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔۔