انتقال

   

حیدرآباد۔/27 جون، ( راست ) جناب سیدوزارت علی عابدی ساکن چنچل گوڑہ کی اہلیہ محترمہ عائشہ عابدی ( قدسیہ ) کا طویل علالت کے بعد کل شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ شب 10 بجے مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9985787722 یا 9989223954 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 28 جون کو بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ صوبیدار امیر علی خاں نئی سڑک مقرر ہے۔

٭ حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت جناب نواب مظہر الدین علی خاں ولد نواب خواجہ غلام محی الدین خان مرحوم ( نواب کرنول ) پروپرائٹر مظہر ٹراویلس کا جمعرات 27جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد باغ عام اور تدفین آبائی قبرستان رنمست پورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم کئی سیاسی ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے اور کئی آئے اے ایس کے پرسنل اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔پسماندگان میں 2 اہلیہ کے علاوہ3 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9849267707 پر ربط کریں۔

امریکہ میں انتقال
٭ جناب سید وسیم علی ولد جناب سید غوث علی کا 23 جون کو امریکہ میںانتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29جون بعد نماز فجر مسجد صدیقیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ میت 28 جون کی شب لائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9666073972 ، 9121818736 یا 9885845370 پر ربط کریں۔