انتقال

   

بیدر۔شہر کی معروف بزرگ شخصیت اور تاریخی واقعات کے گواہ الحاج ڈاکٹر سید جمیل ہاشمی(70سال) ساکن نورخاں تعلیم بیدر کا مختصر سی علالت کے بعد 7رمضان المبارک ،20 ؍اپریل بروز منگل 1:30بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعدنماز عصر مسجد تعلیم نورخاں ، منگل پیٹھ بید رمیں ادا کی گئی اور تدفین مسلم چوک قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9916595460 / 8978453684 9449905466 پر ربط کیا جاسکتاہے۔

انتقال
سنگاریڈی۔ جناب محمد اسمعیل موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ زراعت سنگاریڈی کا انتقال بروز منگل 12 بجے ہوگیا۔ نماز جنازہ فیضی چمن قبرستان میں رات 10 بجے جناب معز الدین نے پڑھائی اور تدفین فیضی چمن قبرستان میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8332848001 پر ربط پیدا کریں۔