انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد محبوب ( عرف بابا بھائی ) ولد جناب محمد لطیف مرحوم کا بروز پیر 19 اپریل 6 رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013407713 ۔ 9666722788 ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد کریم الدین ولد محمد جان اللہ مرحوم ساکن ڈی وی کالونی سکندرآباد کا طویل علالت کے باعث 20 اپریل بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد سونالی ٹینک بینڈ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9848059037 ۔ 9160580517 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب احمد عبدالحمید عرف عابد موظف ملازم محکمہ ڈائرکٹوریٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلت ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم متوطن ماسائی پیٹ ضلع میدک کا بروز چہارشنبہ 21 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سالارالملک میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490470565 ۔ 8897243573 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جواں سال ڈاکٹر ابوالحسن اشرف صادق ڈائرکٹر عوامی گروپ آف ہاسپٹلس فرزند ڈاکٹر احمد اشرف فرحت ( مرحوم ) بانی عوامی دواخانہ و سابق ممبر CCIM حکومت ہند کا بروز چہارشنبہ 8 رمضان المبارک کو بوقت صبح 9-30 بجے بعمر 45 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان تالاب کٹہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر افشاں جبین اشرف کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849123198 ۔ 7702662324 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالسلیم ولد جناب محمد عبدالقادر کا 20 اپریل کی علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121323512 ۔ 9121989162 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حافظ محمد عثمان علی عرف جاوید علی ولد الحاج محمد وزیر علی مرحوم تاجر شاہ گنج ساکن امان نگر کا 20 اپریل کو اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حضرت سیدنا عمر فاروقؓ نزد مولا کا چھلہ املی بن میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 اپریل کو بعد عصر مسجد حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ ، مولا کا چھلہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9347146821 ۔ 8019174334 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید عباس ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر سروے لینڈ اینڈ ریکارڈ ولد جناب سید مولانا مرحوم ساکن میر عالم منڈی ایرانی گلی کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 اپریل بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد سردار یار جنگ ایرانی گلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان علی آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963694610 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام حسین ولد جناب غلام جیلانی مرحوم وظیفہ یاب الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کا بروز چہارشنبہ 21 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں بروز جمعرات بعد فجر ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9346641912 ۔ 6300363924 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مہدویہ قوم کے مشہور و معروف شخصیت جناب سید عبدالقادر جیلانی ولد جناب سید ہاشم مرحوم چیرمین آف سید ہاشم فاونڈیشن حیدرآباد کا انتقال ہوگیا ۔۔