انتقال

   

حافظ و قاری محمد صلاح الدین جاوید گرانڈ کراٹے ماسٹر کا انتقال
حیدرآباد :۔ حافظ و قاری محمد صلاح الدین جاوید چیرمین اسٹار کراٹے کلب کا مختصر سی علالت کے بعد 22 اپریل کو دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ میر عالم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اپریل ہفتہ 4 بجے سہ پہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ نماز جنازہ میں رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی جو دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان رضی الدین شاہد ، نوید ، حافظ حسن الدین اور تقی الدین سبحان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849338929 ۔ 9885126283 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب انور حسین حیدری مرحوم ولد جناب احمد حسین مالک روما ہوٹل نامپلی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ٹیک کی مسجد نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین خطہ صالحین دارالسلام روڈ پر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 23 اپریل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مرحوم ، خالد حسین حیدری ، حامد حسین حیدری مالک مہینی ٹراویلس کے بھائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 98480-93329 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحیم الدین خاں ولد جناب معین الدین خاں ساکن ٹی وی ٹاور ، ملک پیٹ کا بروز چہارشنبہ 21 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چنچل گوڑہ مسجد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246109656 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ افضل حسین ولد جناب خواجہ مظہر حسین مرحوم سینئیر اکاونٹس آفیسر ریٹائرڈ ساکن شکر گنج کا 21 اپریل بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ مسجد حسینی شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701497874 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مسعود علی ممتاز ولد جناب محمد یعقوب علی مرحوم کا بروز جمعرات 22 اپریل 2021 کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عرفات میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 23 اپریل بروز جمعہ بعد عصر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569265088 ۔ 9849168028 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اختر احمد سعید ولد جناب سید غوث احمد عرف حاجی پٹیل کا 21 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 4 بجے مسجد سردار محل چارمینار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989420394 ۔ 9603473186 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقادر خاں عرف ایوب ساکن چنچل گوڑہ ولد جناب محمد امیر خاں مرحوم ریٹائرڈ منتظم محکمہ سمکیات کا جمعرات 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ماما رمضانی المعروف بڑی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 23 اپریل کو مسجد ماما رمضانی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391141766 ۔ 9100320301 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ثمینہ بیگم معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ I ( بہادر پورہ منڈل II ) ساکن وٹے پلی اکبر کالونی زوجہ جناب غلام محمد سعید پاشاہ بنت جناب محمد عظیم الدین مرحوم کا بعمر 44 سال جمعرات 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد گنٹال شاہ بابا ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9392537921 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اعظم القراء حضرت حافظ و قاری محمد احمد قادری ؒ کے چھوٹے صاحبزادے حافظ محمد محبوب قادری ساکن عیدی بازار کا 22 اپریل 2021 بروز جمعرات بوقت عصر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 اپریل کو بعد نماز فجر مسجد صدیق اکبر ؓ، روبرو درگاہ شجاعیہ عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان محمد عمر مکرم( سٹی ہائیٹس ) ، محمد اعظم معظم کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 25 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177797774 ، 9581918518 پر ربط کریں۔
٭٭ ایڈوکیٹ اکرم اور مکرم رپورٹر روزنامہ سیاست کی والدہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد تاڑبن واقع عقب کالا پتھر پولیس اسٹیشن میں ادا کی جائے گی اور تدفین تاڑبن قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے اکرم اور شیخ عبدالمکرم سے فون نمبرات 9000300071 یا 7013673581 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحمت اللہ عرف محمد جاوید ولد جناب محمد مسکین مرحوم کا 22 اپریل صبح 9 بجے حرکت قلب بند ہونے سے بعمر 62 سال محبوب کالونی ، آصف نگر میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 22 اپریل بعد نماز ظہر مسجد سلمان فارسی ، محبوب کالونی ، آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 23 اپریل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886321640 ۔ 9394586326 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نصیر الدین ( ناصر ) ولد جناب فقیر محمد عظیم الدین کا مختصر سی علالت کے بعد 21 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نیو اسکول اعزا میں 25 بیش قیمتی سال اسکول کے لیے وقف کیے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849201186 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالساجد شاہ قادری چشتی ولد جناب محمد عبدالستار چشتی مرزائی کا بہ عمر 62 سال بروز جمعرات 22 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ہاشمیہ ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 24 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ہاشمیہ ہاشم آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700132417 ۔ 9849286717 پر ربط کریں ۔۔
تنظیم بنت حرم کا آن لائن سماعت قرآن
حیدرآباد :۔ تنظیم بنت حرم کی جانب سے پانچ روزہ سماعت قرآن معہ مختصر ترجمہ زوم پر اہتمام کیا گیا ہے ۔ زوم آئی ڈی 81763770427 پاس ورڈ : 642577 بتاریخ 9 تا 13 رمضان بروز جمعرات تا پیر بوقت 11 تا 2 بجے دن زیر نگرانی محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ( صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ، روزانہ 7 پاروں کی تلاوت ہوگی ۔ خواتین وطالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے ساتھ قرآن مجید ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374183214 پر ربط کریں ۔۔