انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب عمر بن علی بن عیفان بلصقع عرف عمرو بھائی ولد علی بن عمر بن عیفان بلصقع عمر 57 سال ساکن کنگ کوٹھی کا 27 اپریل بروز منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد بیارکس کنگ کوٹھی شیر گیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801123410 ۔ 8686816486 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ جہانگیر ولد جناب شیخ حسین مرحوم بانی دکن لیگل بائنڈنگ کا 26 اپریل، بروز پیر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ پھول باغ میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان و 3 دختران موجود ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849416999 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب واسع الزماں ولد محمد عباس مرحوم الیکٹریکل انجینئر مقیم الحسنات کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مغل کا تکیہ شمشیر گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9652916126 پر ربط کریں ۔ ختم قرآن جمعرات 29 اپریل کو مسجد مغل کا تکیہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالمنان شریف فرزند جناب محمد یعقوب شریف کا انتقال 13 رمضان م 26 اپریل کو صبح ہوا ۔ تدفین قبرستان مسلم جنگ پل دال منڈی میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347273454 ۔ 9392559320 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اطہر علی ولد جناب احمد علی ساکن الکاپور کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ 26 اپریل کو بعد ظہر مسجد اقصیٰ گلشن کالونی سات گنبد روڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985506310 ۔ 9848351000 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وزیر خاں فرزند جناب محمد اسد خاں مرحوم ساکن ببری الاوہ گھانسی بازار ، بعمر 60 سال ریٹائرڈ ہیڈ کیاشیئر اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ببری الاوہ میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ قبرستان شمشیر گنج میں عمل میں لائی گئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247772612 ۔ 8019616533 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب علی حسین جاوید مرزا ولد مرزا محمد باقر مرحوم نبیرہ مرزا محمد حیدر مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ 28 اپریل 11 بجے دن مرحوم کے مکان واقع A.K. Enclave روبرو مفخم جاہ کالج بنجارہ ہلز سے جلوس جنازہ برآمد ہو کر مقبرہ اعتصام الملک میں غسل کی تکمیل کے بعد بعد نماز جنازہ بمقام الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مولانا علی حیدر فرشتہ کی قیادت میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 4 ساعت عصر حسینیہ موسیٰ بن جعفر ، منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963784304 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت حکیم حبیب اللہ خاں (عرفان اللہ شاہ قادری چشتی رفاعی ملتانی) ولد جناب منیر اللہ خاں مرحوم کا آج بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد چندا صاحب میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 29 اپریل بعد نماز عصر مسجد چندا صاحب میں مقرر ہے ۔ مرحوم کی اہلیہ کا دو دن قبل ہی انتقال ہوا ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی موجود ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309585056 ۔ 7901100869 پر ربط کریں ۔۔