انتقال

   

حضرت سید شاہ محمد علی مرتضیٰ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ ورنگل کا انتقال
حیدرآباد :۔ حضرت سید شاہ محمد علی مرتضیٰ قادری الحسنی الحسینی الجعفری المعشوقی الجیلانی سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ ورنگل کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء اتوار 2 مئی کو درگاہ شریف معشوق ربانی ؒ ورنگل کے احاطہ میں ادا کی گئی ۔ درگاہ شریف سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان جناب سید جمال الدین احمد قادری ، جناب سید معین الدین احمد قادری کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 4 مئی کو درگاہ شریف حضرت مولانا معشوق ربانی ؒ ورنگل میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8885259014 ۔ 9573909744 پر ربط کریں ۔۔
مشہور ای این ٹی سرجن ڈاکٹر امان اللہ خاں کا انتقال
رائچور :۔ شہر رائچور کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر امان اللہ خاں المعروف اے ایم پٹھان ( ای این ٹی سرجن ) کا 84 سال کی عمر میں قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 مئی کو بعد نماز عشاء رائچور سٹی میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ڈاکٹر رضوان پٹھان (ای این ٹی سرجن ) اور ایک دختر ڈاکٹر شیرین پٹھان ( ڈینٹل سرجن ) شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9880640830 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد : ڈاکٹر الحاج محمد عبدالحئی ولد جناب محمد عبدالعزیز کا بعمر80 سال یکم ؍ مئی بروز ہفتہ رات 12:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صالحین عیدی بازار کمہارواڑی کالونی میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 مئی بروز منگل بعد نماز عصر مسجد صالحین میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان، چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966076510، 8801011646 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد محمود قادری ولد الحاج محمد تراب قادری القدیری مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد دارالسلام دھوبن میں ادا کی گئی ۔ تدفین بیگم بازار تکیہ شمس الدین میں عمل میں آئی ۔ زیارت منگل 4 مئی 4 بجے دن مسجد دارالسلام دھوبن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849644786 ۔ 8919714139 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محی الدین صدیقی ولد جناب محمد نصیر الدین صدیقی مرحوم کا بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین الماس مسجد چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مئی منگل کو بعد عصر جیلانی مسجد ، نبیل کالونی ، بارکس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801866304 ۔ 9121999961 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد اقبال حسین ولد جناب محمد حسین کا بعمر 65 سال 30 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ سلمان فارسی مسجد ، شہید نگر ، آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین بھی احاطہ قبرستان سلمان فارسی مسجد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700765242 ۔ 9391701232 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد امتیاز الدین صدیقی ابوالعلائی عرف ( یوسف پاشاہ ) فرزند الحاج محمد حبیب الدین صدیقی ابوالعلائی عرف یعقوب پاشاہ سجادہ نشین متولی درگاہ حضرت نور الدین شاہ قبلہؒ ابوالعلائی و مسجد جیلانی میاں قبلہ ابوالعلائی واقع فتح دروازہ کا اتوار 2 مئی بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی بارہ دری میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ شریف ابوالفیص ابوالعلائی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل 4 مئی مسجد جیلانی میاں قبلہؒ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985679695 ۔ 8019419373 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غلام محمد ( منظور ) کا 2 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم منگل 4 مئی کو بعد نماز عصر مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398740163 پر ربط کریں ۔۔