انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد انیس الدین ولد جناب محمد ظہیر الدین مرحوم ایگزیکٹیو انجینئر ایرم منزل کا بعمر 78 برس 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادی لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین مینار پٹی مسجد عیسی میاں بازار متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125236124 ۔ 9912914417 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید چاند عادل ولد جناب سید یسین مرحوم کا جمعرات 6 مئی ظہر میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390356701 ۔ 9393357924 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم علی خاں حال مقیم شام برگ ایلینائس امریکہ کا 9 مئی کی شب حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ وہ مختصر قیام کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے تھے اور عنقریب امریکہ واپس ہونے والے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر مسجد درگاہ شاہ راجو قتال حسینی ؒ میں ادا کی گئی اور متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔۔
٭٭ جناب سید احسن الدین موظف پرنسپال گورنمنٹ آئی ٹی آئی بودھن ، ولد جناب سید شمس الدین کا عارضہ قلب کے باعث 10 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کا تعلق ، تعلقہ دیگلور کی درگاہ حضرت سید شاہ ضیا الدین رفاعی ؒ سے تھا ۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے سید اعتماد الدین ایڈوکیٹ اور سید تحسین الدین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849633343 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقیوم ولد جناب محمد غوث کا بعمر 72 سال کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم سنڈیکٹ بینک سے بہ حیثیت منیجر وظیفہ پر سبکدوش ہوئے تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد کمیلہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9966961915 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرفیع ولد جناب محمد عبدالمنان مرحوم کوآپریٹیو آفیسر ساکن مہدی پٹنم کا بعمر 67 سال 8 مئی کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بڑا قبرستان ناگا باولی دبیر پورہ اور تدفین یہی پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573601851 ۔ 9908786211 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید خواجہ ابوالحسن قادری عرف واجد ولد جناب سید جمال الدین قادری کا بعمر 80 سال بروز ہفتہ ، 8 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد نورانی حسن نگر میں ادا کی گئی ، تدفین قبرستان اکبری ، حسن نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دو دختران ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8790216343 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج اقبال حسین ولد جناب محمد حسین مرحوم کا 29 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان بوٹس کلب میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7674921911 ۔ 9246187086 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالمنان عارف ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم ساکن رامنتا پور کا بعمر 66 سال حرکت قلب بند ہونے سے آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد ظہر مسجد قطب شاہی رامنتا پور میں ادا کی گئی اور مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 مئی بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی رامنتا پور میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908600476 ۔ 7675973564 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فصیح الدین احمد ولد جناب محمد آصف الدین احمد مرحوم کا بعمر 48 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد توحید متصل سات گنبد ٹولی چوکی ، گولکنڈہ میں رات 10 بجے ادا کی گئی ۔ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989640244 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رباب بیگم بنت جناب سید محمد رضا رضوی مرحوم اہلیہ جناب سید نواب حسین مرحوم کا 9 مئی اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 11 مئی کو 3 بجے دن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177396700 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بشریٰ سلطانہ زوجہ جناب انور شریف ، دارالشفاء کا 10 مئی صبح ہاٹ اٹیک کی وجہ سے خانگی ہاسپٹل نامپلی میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد ظہر تکیہ گجراتی شاہ راج محلہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 مئی بعد نماز عصر مسجد گجراتی شاہ راج محلہ مقرر ہے ۔ مرحومہ ، حسین علی خاں ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو آفیسر کی دختر تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030118134 ۔ 9849118134 پر ربط کریں ۔۔