انتقال

   

سابقہ اکاونٹس آفیسر مرکزی حکومت محمد عبدالغفور کا انتقال
حیدرآباد :۔ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب محمد عبدالغفور ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن پی اینڈ ٹی کالونی ریتی باولی رنگ روڈ سابق اکاونٹس آفیسر مرکزی حکومت ( این ایف سی ) کا منگل 4 بجے سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ٹیک کی مسجد ملے پلی حبیب نگر میں بعدنماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب محمد علی شبیر سابق قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل حکومت تلنگانہ کے بہنوائی کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب محمد عبدالحلیم کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959540548 ۔ 9666894222 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ جناب امجد حسین صاحب وائس پرنسپل انوارالعلوم کالج و لکچرار انگلش کا آج شام 5 بجے اپنے گھر پر انتقال ہوگیا ۔ جو مہینہ بھر سے علیل تھے ۔ وہ ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد جدہ اور تبوک میں عبدالعزیز یونیورسٹی میں پانچ سال تک انگلش کے پروفیسر بھی رہے ہیں ۔ اپنے شاگردوں اور کالجس میں بہت مقبول رہے ہیں ۔ نماز جنازہ 30 رمضان کو بعد نماز فجر درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر مانصاحب ٹینک میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں محترمہ فوزیہ امجد کے علاوہ دو بیٹے ہیں ۔۔

٭٭ محترمہ الحاجہ شاہجہاں بیگم زوجہ جناب محمد نظام الدین ( ریٹائرڈ ہندوستان کیبل ) کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور ایرہ گڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9246502201 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالطیف (اقبال ) اسسٹنٹ انجینئر موظف سنٹرل پی ڈبلیو ڈی آفس سلطان بازار ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا 6 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848086955 ۔ 9542984756 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد لیاقت شریف ولد جناب محمد انور شریف کا بعمر 61 سال موظف این ٹی پی سی راما گنڈم حال مقیم حیدرآباد کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ وہ چند دن سے علیل تھے ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مرحوم ، یسین پٹیل سدی پیٹ کے داماد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866968819 ۔ 9963880412 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اعظم ریٹائرڈ اے جی آفس ، عمر 80 سال فرزند جناب محمد جمال کا 11 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد میاں مستعد ، ٹپہ چبوترہ کاروان میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 مئی بعد نماز عصر مسجد میاں مستعد ٹپہ چبوترہ کاروان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398292858 ۔ 9700945786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید رسول ولد جناب سید محبوب مرحوم موظف اے پی ایس پی آئی ایس بی این کا بعمر 70 سال ساکن وینکٹ گیری یوسف گوڑہ کا 11 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 11 مئی کو مسجد برق جنگ پیٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 13 مئی کو جامع مسجد محمدیہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8985215592 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب طاہر علی اختر ولد جناب محمد رحمن علی مرحوم متوطن بھونگیر امام و خطیب یادگیر گٹہ مسجد ابراہیم ؑ 50 سال سے امامت انجام دے رہے تھے ۔ یادگیر گٹہ منڈل کے قاضی تھے ۔ 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ و زیارت بروز جمعرات یادگیر پلی ، یادادری بھونگیر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب محمد مطہر علی عاطف سے فون نمبر 9640678363 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد عبدالباسط اشرفی ساکن مولا علی کا 12 مئی کو بعد مغرب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بعمر 63 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات دیر گئے بعد نماز تہجد مسجد ابن صاحب مولا علی کمان میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم و دیگر معلومات کے لیے 9491241234 ۔ 9391642291 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ اختر جہاں زوجہ جناب محمد اقبال الدین مرحوم کا بعمر 74 سال موظف ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول شمس آباد ساکن ملک پیٹ کا 12 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ لین ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں پانچ دختران اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391384360 ۔ 9393773210 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ زہرہ بی زوجہ جناب محمد قاسم مرحوم سابق ملازم روزنامہ سیاست کا 11 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ بنڈل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین ( احاطہ مدرسہ انواری محمدی بہادر پورہ ) قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 13 مئی کو بعد نماز فجر جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ بنڈل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، محمد حامد نیو انڈیا ویسٹ پیپر انڈسٹری کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391038063 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ بیگم بنت جناب محمد اسمعیل زوجہ حافظ محمد احمد حسین سابق منتظم مدرسہ فیض العلوم سعید آباد کا انتقال ہوگیا وہ چند روز سے علیل تھیں ، نماز جنازہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ متصل سلطان دائرہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 9 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ کے بڑے فرزند محمد افضل حسین کے فرزند محمد مصطفی حسین کا 15 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ ان دونوں کی ساتھ میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9154588688 ۔ 8340906244 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اختر النساء زوجہ جناب مرزا واحد علی بیگ ساکن وٹے پلی کا 11 مئی کو ساڑھے گیارہ بجے دن قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 مئی کو بعد مغرب مسجد شیخ مصطفی نگر فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سنجے گاندھی نگر مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 مئی کو بعد عصر مسجد شیخ مصطفی نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182137916 ۔ 9848736908 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زیب النساء بیگم زوجہ جناب محمد شاہنواز شریف مرحوم کا 12 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989232256 ۔ 9676012001 پر ربط کریں ۔۔