انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد خلیل احمد موظف سپرنٹنڈنٹ قبائیلی بہبود کا بعمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ مسجد عالمگیری شانتی نگر کے مصلی تھے ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7207232830 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نظیر احسن اقبال ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم موظف بی ایس این ایل کا 21 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان ڈاکٹر محمد ضمیر احسن سہیل ، محمد سمیر احسن سلمان ، محمد تنویر احسن فیصل اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8686098122 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد کلیم الدین وقار (مالک سفائر فنکشن ہال ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد سلیم نگر کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین عیدگاہ قبرستان سلیم نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو 4 بجے شام سفائر فنکشن ہال میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246506583 ۔ 9885048553 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج حضرت محمد عبدالحفیظ توکل مرزائی چشتی القادری کا 25 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمد علی خاں ، قادری ہلز کالونی پلر نمبر 258 میں ادا کی گئی اور تدفین سدی پیٹ ڈسٹرکٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 مئی کو بعد نماز فجر مسجد محمد علی خاں ، قادری ہلز میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573965325 ۔ 9394524333 پر ربط کریں ۔۔
جناب نور الحق قادری کی اہلیہ کا انتقال
٭٭ محترمہ الحاجہ عطیہ طلعت زوجہ جناب سید شاہ نور الحق قادری ایڈوکیٹ (نائب صدر محفل خواتین ) کا آج شام سات بجے بہ وجہ ہارٹ اٹیک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 مئی کو بعد نماز فجر مسجد عثمانیہ ، لکڑکورٹ چھتہ بازار میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ قطب الحق نقشبندی ، سلطان پورہ عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 27 مئی بعد نماز فجر مسجد عثمانیہ لکڑکورٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9399390044 ۔ 9908024786 ۔ 9391186503 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔