انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید شاہ انور علی (واصف ) فرزند جناب سید شاہ نور علی کا 27 مئی بروز جمعرات کو ان کی رہائش گاہ واقع بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی مقام واقع اورنگ آباد مہاراشٹرا منتقل کیا گیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت شاہ نور محمد ہموی ؒ میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ شریف کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند سید شاہ حبیب علی ( حمایت ) اور دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008117860 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ضیا اللہ خاں ولد جناب محمد احمد اللہ خاں (مرحوم ) ساکن دبیر پورہ کا علالت کے باعث چہارشنبہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 27 مئی صبح 8 بجے مسجد عثمانیہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ ، چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 29 مئی بعد نماز فجر مسجد عثمانیہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849641925 ۔ 9989788633 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ولی الدین ولد جناب حسینی پٹیل مؤظف ملازم نظامیہ یونانی گورنمنٹ ہاسپٹل چارمینار ساکن اویس کالونی ایرہ کنٹہ کا بعمر 80 سال 26مئی 2021 ء کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 مئی جمعہ کو بعد فجر مسجد ہاجرہ اویس کالونی ایرہ کنٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بارکس قبرستان بالا پور روڈ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9676718957 ، 9133558920 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 29 مئی ہفتہ کو بعد فجر مسجد ہاجرہ اویس کالونی میں مقرر ہے۔
٭٭ جناب سید بدرالدین تاجر اولڈ موٹر پارٹس ساکن کالی مسجد یاقوت پورہ ولد جناب عبد القادر مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ کالی مسجد میں ادا کی گئی اور قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ ِپسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فر زند سید عبدالرحمن اور 3دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لئیے 630167007یا 8247062971 پر ربط کریں۔

حیدرآباد :۔ جناب اصغر علی خاں عرف تمکین مرحوم ولد جناب غلام یاسین خاں مرحوم ساکن محبوب نگر کا 25 مئی کو شارجہ میں انتقال ہوگیا ۔ عمر 58 سال تھی ۔ تدفین 27 مئی کو بعد نماز عصر شارجہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9848732232 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے ۔۔