انتقال

   

حیدرآباد:۔ جناب ایم اے فہیم صابری موظف جائنٹ سکریٹری جی اے ڈی و چیف الیکٹورل آفیسر الیکشن ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد عبدالحفیظ صابری مرحوم ساکن آدتیہ نگر کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 66 سال جمعہ 28 مئی 2021 کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دارالعرفان ریڈہلز میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان جناب محمد اعظم صابری ، جناب محمد مجتبیٰ صابری ، جناب محمد مصطفی صابری ، جناب محمد قمر صابری و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059811886 ۔ 9701890756 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مجیب رضوان ولد جناب محمد مجید قادر مرحوم ساکن سنتوش نگر کا بعمر 48 سال کوویڈ وبا کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین سرور نگر قبرستان میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391123697 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ مہر النساء زوجہ جناب ایم اے نعیم کا 28 مئی بروز جمعہ دوپہر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دولھے خاں نواب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین الہٰی چمن نمبولی اڈہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چھ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ زیارت بروز اتوار 30 مئی کو بعد نماز فجر مسجد دولھے خاں نواب چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398236217 ۔ 9133838042پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید خواجہ عرفان احمد ( عرفان ) فرزند جناب سید خواجہ یوسف کا بعمر 43 سال 27 مئی کو صبح 9-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دھوبن پان منڈی روبرو دارالسلام بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین روبرو مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7330915712 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ قاضی حبیب علی بن احمد العطاس کا 28 مئی ،بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عمر فاروق (ایرہ کنٹہ) بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔فاتحہ سہ یوم 30 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر (1 بجے) مسجد عمر فاروق ؓ ایرہ کنٹہ، بارکس میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ قاضی حافظ حبیب احمد العطاس (گورنمنٹ نائب قاضی ایرہ کنٹہ شاہین نگر ) کے علاوہ 6 دختران موجود ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985376012 پر ربط کریں۔

شکاگو میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب محمد رفیع الدین احمد صدیقی ریٹائرڈ ایگزیکٹیو آفیسر آئی ڈی پی ایل حال مقیم امریکہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک فرزند ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی اور دو دختران مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد عظمت اللہ صدیقی عرف مجتبیٰ منیجر ( ریٹائرڈ ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حقیقی چچا تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849331631 پر ربط کریں ۔۔