انتقال

   

حیدرآباد :۔ بارکس ایرہ کنٹہ کی معروف شخصیت جناب حافظ ناصر بن عبود بادیاں (ابوالحفاظ ) کا مختصر سی علالت کے بعد 31 مئی کی رات ایک بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ صبح 10 بجے ایرہ کنٹہ کی مسجد عمر فاروق ؓ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بارکس کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم نے کئی بچوں کو حفظ قرآن کرایا تھا ۔ تفصیلات کے لیے 9295500264 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ممتاز رضوی ولد جناب سید رفیع الحسن رضوی مرحوم کا بعمر 67 سال 31 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مرحوم کے مکان واقع سن سٹی کے نزد ادا کی گئی اور تدفین احاطہ لنگر حوض قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید سکندر اقبال رضوی سابق سی ای او وقف بورڈ متحدہ آندھرا پردیش کے ہم زلف تھے ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 8179128890 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ پروفیسر سید وقایت علی افضال (ریٹائرڈ وسنت راؤ نائک کالج اورنگ آباد ) فرزند حضرت سید وزیر علی مرحوم ، سابق منصف لاتور کا مختصر علالت کے بعد 30 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ محمدیہ مسجد التمش کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ نور میاں قبلہ ؒ عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مرحوم ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظین ؒ کے برادر نسبتی تھے ۔ مرحوم اورنگ آباد میں زوالوجی کے ماہر پروفیسر اور طلباء میں ہر دلعزیز مانے جاتے تھے ۔ تفصیلات 7569369085 ۔ 8668982039 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
٭٭ جناب محمد فاروق ایر فورس آفیسر ( سرجنٹ ) ولد جناب محمد حسن مرحوم کا 31 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سلطان نواز جنگ دیوڑھی آغا پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین حضرت آغا داؤد قبلہ قبرستان آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849615005 ۔ 9000011555 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مظہر الدین ریٹائرڈ اسسٹنٹ فاریسٹ رینج آفیسر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ موتی مسجد میں ادا کی گئی اور موتی نگر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحوم کی اہلیہ کا کل ہی انتقال ہوا تھا ۔ تفصیلات 8328602608 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ جناب علی سالم ھرہ ھر الیافعی ولد سلام احمد ھرہ ھرکا بروز منگل یکم جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الوہاب برندوان کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں ‘ تین لڑکے شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9848141021 ۔ 7729015742پر ربط کریں۔
دبئی میں انتقال
٭٭ محترمہ عاصمہ بیگم ( عذرا ) بنت جناب سید عبدالرفیع الدین علی صاحب مرحوم زوجہ جناب افتخار انور حال مقیم دبئی ساکن سید علی چبوترہ بازار روپ لعل دیوڑھی مشرف جنگ کا منگل یکم جون صبح 10 بجے مختصر علالت کے بعد دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین دبئی ہی میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246539692 ۔ 9885838308 پر ربط کریں ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد :۔ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار چشتی نظامی منوری المعروف راجہ باک سوار ؒ بسوا کلیان ضلع بیدر کا عرس شریف صندل مبارک 3 جون جمعرات ، 4 جون چراغاں اور زیارت شریف 5 جون کو منایا جائے گا ۔ سرپرستی و نگرانی حضرت خواجہ ضیا الحسن جاگیر دار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ کریں گے ۔ زیارت شریف 5 جون بعد نماز عصر قرآن خوانی ، شجرہ خوانی ، فاتحہ خوانی اور درود و سلام ہوگا ۔ کورونا وائرس کے موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے اس سال کوئی بھی شرکت نہ کریں ۔ ۔