انتقال

   

حیدرآباد ۔ محترمہ رافعہ ناظرین ( عرف ریحانہ بیگم ) زوجہ جناب محمد ابراہیم علی خان مرحوم کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چشتی چمن منگل ہاٹ میں 11.30 بجے ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز فجر جامع مسجد دلاور نگر منگل ہاٹ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ جناب محمد مظہر علی خان مارکیٹنگ ایگزیکیٹیو روزنامہ سیاست کے والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849393329 پر ربط کریں ۔
٭٭ محمد مظفر احمد سلیم مؤظف ایس بی آئی فرزند مرحوم محمد عبدالقادر قادری موظف اردو ملاپ کا آج شام 6 جون مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی جائے گی۔ تدفین گول قبرستان چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کے بڑے برادر نسبتی ہیں۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی موجود ہے۔ تفصیلات کے لئے ربط پیدا کیجئے 9581229465
٭٭ محترمہ طاہرہ بیگم زوجہ حاجی محمد عبدالعزیز مرحوم کا 5 جون بروز شنبہ مختصر علالت کے بعد بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین تکیہ مغل فقیر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8 جون بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں چھ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ، الحاج حافظ محمد جیلانی کی چھوٹی ہمشیرہ ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8790638767 یا 9848410175 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سعیدہ سلطانہ زوجہ جناب محمد چاند مرحوم مالک ماڈرن ٹیلر و ماڈرن گروپ آف کمپنیز کا 5 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ کو مسجد محی الدین النساء ، نیو ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور 4دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9390001326 پر ربط کریں۔