انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب عارف علی خاں ولد جناب عباس علی خاں مرحوم کا بعمر 50 سال چہارشنبہ 9 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان ، موسیٰ قادری فرمان واڑی ، روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان عاطف علی خاں اور کاشف علی خاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 11 جون کو بعد نماز جمعہ مسجد قادر الدولہ میں مقرر تھی ۔ تفصیلات کے لیے 918639762609+ یا 9866167699 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عمر شریف ولد جناب حسن شریف مرحوم کا بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391092786 ۔ 9177425814 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف شریف ولد جناب محمد محی الدین شریف کا بعمر 75 سال 11 جون 2021 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ ریتی کی مسجد چھاونی یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن روڈ ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد ظہر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849757600 ۔ 9849618730 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید صلاح الدین نہری عرف آفاق ولد جناب سید علاء الدین نہری مرحوم ساکن کاچی گوڑہ کمیلہ کا بروز جمعرات 10 جون کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030980760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ذاکر حسین صدیقی (عرف غازی ) ولد جناب اختر حسین صدیقی کا بروز جمعرات 10 جون کو بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، حضرت محمد مصطفی عتیق الدین صدیقی کے داماد اور حضرت غوث علی شاہ وارثی احرام پوش کے نواسے ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم 12 جون کو بعد نماز ظہر مسجد چندہ بی بی ، بندل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8187847909 ۔ 9290147236 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید حامد ولد جناب سید عبدالنبی سنٹرنگ کنٹراکٹر ساکن سائی نگر کالونی گڈی ملکا پور مہدی پٹنم کا بعمر 52 سال حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد الٰہی گڈی ملکا پور میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد محمدیہ نزد اروند آئی ہاسپٹل سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 12 جون کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7893209061 یا 9989130790 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خواجہ متین الدین عرف افسر مالک حیدرآباد آکسیجن گیاس ایجنسی، مغلپورہ ولد جناب محمد عین الدین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ریاست نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت شجاع الدین ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 13 جون بعد نماز ظہر مرحوم کے مکان واقع قدیم ملک پیٹ پانی کی ٹانکی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات7207278701 پر ربط کریں۔