انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاج محمد خیر اللہ ولد جناب محمد محمود مرحوم موظف ملازم کمرشیل ٹیکس کا طویل علالت کے بعد 7 جولائی کو بعمر 82 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فاروق امر اللہ ( معراج کالونی ) میں ادا کی گئی اور تدفین سید شاہ موسیٰ قادری بغدادی فرمان واڑی عابڈس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 جولائی بعد نماز عصر مسجد موسیٰ فرمان واڑی عابڈس مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7306847600 ۔ 7306647600 پر ربط کریں ۔۔