انتقال

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( راست ) : میر رضا علی عابدی زوار المعروف ( میاں علی ) ابن میر صادق علی مرحوم زوار کا پیر کو انتقال ہوگیا ۔ دائرہ میر مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160729916 ۔ 9052165363 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان عرف عظمت بھائی ( آفرین پیالیس دبیر پورہ ) ساکن فرحت نگر ولد جناب محمد عمر پاشاہ کا بعمر 58 سال 2 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین مصری گنج کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885448252 ۔ 9700352410 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نجیب الرحمن ولد محمد فضل الرحمن مرحوم مقیم سعیدآباد کالونی کا 2 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء سعیدآباد کالونی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد چندا صاحب نزد ریلوے اسٹیشن ملک پیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر( مقیم امریکہ ) شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 5 اگسٹ کو بعد نماز عصر مسجد قباء میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9381883682 ، 9985355331 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ محمد اظہر الدین مجاہد ولد جناب محمد کریم الدین سابق صدر مدرس اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ کا 2 اگسٹ بروز پیر رات 10 بجے طویل علالت کے باعث بعمر 36 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل 3 اگسٹ بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 5 اگسٹ بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9492038464 ، 8801741328 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ علم بی بی کے ہمراہ جلوس میں سیرۃ الزہرا کمیٹی کی انتظامی کمیٹی کے والینٹر جناب سید نفیس الحسن نقوی ابن سید مظہر الحسن نقوی مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعت میں بحالت نیند انتقال ہوگیا۔ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 4 بجے عصر بمقام الاوہ سرطوق مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید معلومات 9849148202 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔