انتقال

   

حیدرآباد۔3۔اگسٹ (راست) محترمہ لیاقت النساء بیگم دختر سید زین العابدین مرحوم حیدرآباد سیول سروسز و زوجہ محسن احمد صدیقی مرحوم ریڈر جامعہ عثمانیہ کا آج بعمر 84 سال انتقال ہو گیا۔ مرحومہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی ہمشیرہ نسبتی اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی خالہ ہوتی ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ میں عمل میں آئی۔