انتقال

   

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( راست ) جناب محمد عبدالحفیظ موظف واچ مین گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا بعمر 75 سال 14 اگسٹ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صالحین چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8466887647 یا 9291635054 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید احمد موظف سکریٹری و آرامکو کمپنی ولد جناب سید فیض اللہ حسینی کا صبح 9 بجے 14 اگسٹ 2021 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان نیا پل میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642762034 یا 9676774248 پر ربط کریں۔