انتقال

   

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( راست ) الحاج فتح محمد قریشی ولد جناب محمد سبحان قریشی کا آج قبل ظہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازۃ مسجد دیندار خاں اوپر بازار سنگاریڈی میں ادا کی گئی اور تدفین نعل صاحب گڈھا متصل مسجد عمر فاروق عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان ،4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم کل بعد نماز عصر مسجد دیندار خاں اوپر بازار سنگاریڈی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9014253406 یا 9618702890 پر ربط کریں۔
٭٭ ڈاکٹر احمد بصیر ( جاوید احمد ) ساکن غفار خان کالونی بنجارہ ہلز کا 22 اگست کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ کافی عرصہ تک سعودی عرب میں برسر خدمت تھے ۔ نماز جنازہ 23 اگست کو 1.15 بجے ظہر میں مسجد انڈوعرب روڈ نمبر دس بنجارہ ہلز ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد بقی روڈ نمبر بارہ بنجارہ ہلز میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9948216390 یا 9848224590 پر ربط کریں ۔
کنیڈا میں انتقال
حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( راست ) جناب محمد بشیر احمد ریٹائرڈگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر سکندرآباد جونیر کالج ساکن پاٹی گڈہ سکندرآباد ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم کا بعمر 72 سال آٹوواسٹی ( کنیڈا ) میں 20 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 اگسٹ کو بعد نماز ظہر تپین مسلم کمیونٹی ووڈروف ایونیو میں ادا کی گئی۔ تدفین آٹووا سیمٹری مینٹک اسٹیشن روڈ گریلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ مہر النساء بیگم ریٹائرڈ ڈپٹی ای او سکندرآباد منڈل کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے کنیڈا کے فون13435506246 یا 9848992061 پر ربط کریں۔